Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

واٹس ایپ میں صارفین یوزر نیم کو کیسے ریزرو کراسکتے ہیں؟

اسلام آباد( اوصاف نیوز)مئی 2023 میں میٹا کی جانب سے واٹس ایپ میں ایک پرائیویسی کو تحفظ فراہم کرنے والے فیچر پر کام شروع کیا گیا تھا، تاکہ فون نمبر کی بجائے صارفین کانٹیکٹ انفارمیشن کے لیے یوزر نیم کو استعمال کرسکیں۔

ابھی بھی یوزر نیم فیچر پر کمپنی کی جانب سے کام کیا جارہا ہے اور کب اسے متعارف کرایا جائے گا، یہ واضح نہیں۔

اس حوالے سے گزشتہ دنوں wabetainfo کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کمپنی نے ایک یوزرنیم ریزرویشن سسٹم تشکیل دیا ہے۔

اب wabetainfo کی ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں ریزرو یوزرنیم کے آپشن کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر کی تیاری ابھی ابتدائی مراحل میں ہے مگر واٹس ایپ کی جانب سے اسے بیٹا صارفین کے لیے متعارف کرانے سے قبل مسلسل بہتر بنایا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بظاہر واٹس ایپ کا مقصد آغاز سے ہی اس فیچر کے تحت ہموار اور بہترین تجربہ فراہم کرنا ہے اور مستقبل قریب میں صارفین اپنے یوزر نیم ریزرو یا محفوظ کراسکیں گے۔

واٹس ایپ کے مطابق یوزر نیمز کا فیچر جلد متعارف کرایا جا رہا ہے اور اس کی دستیابی کو یقینی بنانے پر کام کیا جا رہا ہے۔

wabetainfo نے بتایا کہ یوزر نیم ریزرویشن کے فیچر پر ابھی بھی کام جاری ہے مگر بظاہر نئی پیشرفت سے عندیہ ملتا ہے کہ اسے جلد متعارف کرایا جا سکتا ہے، کم از کم بیٹا صارفین کے لیے ایسا جلد ممکن ہو جائے گا۔

جب بھی یہ فیچر دستیاب ہوگا تو اسے استعمال کرنا بہت آسان ہوگا۔

اس مقصد کے لیے واٹس ایپ اوپن کرکے پروفائل فوٹو والے پیج پر جائیں۔

وہاں نیچے نام، اباؤٹ، فون اور لنکس کے ساتھ ایک نیا یوزر نیم آپشن نظر آئے گا۔

اس آپشن پر کلک کرکے آپ اپنی پسند کے یوزر نیم کو ریزرو کراسکیں گے۔

اس کے لیے واٹس ایپ کے چند اصولوں کا خیال رکھنا ہوگا اور جب ایک یوزر نیم ریزرو ہو جائے گا تو جب بھی یوزر نیم فیچر متعارف ہوگا تو صارف اسے استعمال کرسکے گا۔

جہاں تک یوزر نیم ریزرو کرانے کے اصولوں کی بات ہے تو اس میں ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو کا استعمال نہیں کیا جاسکے گا، یوزر نیم میں کم از کم ایک حرف ہونا ضروری ہوگا تاکہ صارف صرف نمبروں پر مشتمل یوزر نیم نہ بناسکیں۔

جو یوزر نیم پہلے سے دیگر صارفین ریزرو کراچکے ہوں گے، ان کو رکھنا ممکن نہیں ہوگا اور ہر صارف کا یوزر نیم منفرد ہوگا۔
مزید پڑھیں‌:منشیات اسمگلنگ کےجرم میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دیدی گئی

یہ بھی پڑھیں