Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

پاکستان میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے آغاز کی تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں عید الاضحیٰ 2026 کی تعطیلات کے آغاز کی ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی ہے، تاہم حتمی اعلان حکومت اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔

موجودہ فلکیاتی حسابات کے مطابق عید الاضحیٰ 27 مئی 2026 (بدھ) کو منائی جا سکتی ہے۔ اگر یہ تاریخ حتمی طور پر طے ہوتی ہے تو حکومتی روایات کے مطابق چھٹیوں کا آغاز 26 مئی (منگل) سے ہوگا اور تعطیلات 29 مئی (جمعہ) تک جاری رہ سکتی ہیں۔ اس طرح ہفتہ اور اتوار کی چھٹیوں کے ساتھ ملا کر سرکاری و نجی شعبے کے ملازمین چھٹیوں کا لطف 6 مسلسل دنوں تک اٹھا سکیں گے۔

پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو کی جانب سے جاری کردہ فلکیاتی حسابات کے مطابق ذوالحجہ 1447 ہجری کا چاند 17 مئی 2026 کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 1 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہوگا۔ اسی روز غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے 30 منٹ ہوگی، جو چاند نظر آنے کے امکانات کے لیے اہم ہے۔ ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر کے درمیان 60 منٹ کا وقفہ متوقع ہے، جس سے صاف موسم کی صورت میں چاند دیکھنے کے واضح امکانات ہیں۔

دوسری جانب پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ سال ملک بھر میں تقریباً 74 لاکھ 18 ہزار جانور قربان کیے گئے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 1.62 فیصد زیادہ ہیں۔ توقع ہے کہ اس سال بھی مذہبی جوش و خروش اور قربانی کے جذبے میں اضافہ دیکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں۔دوسرا ٹی 20: زمبابوے کیخلاف پاکستان ویمنز ٹیم 67 رنز سے کامیاب، سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری

یہ بھی پڑھیں