Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

دوسرا ٹی 20: زمبابوے کیخلاف پاکستان ویمنز ٹیم 67 رنز سے کامیاب، سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان ویمنز ٹیم نے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے ویمنز ٹیم کو 67 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں پر 170 رنز بنائے۔ ایمان فاطمہ نے عمدہ کھیلتے ہوئے 43 گیندوں پر 79 رنز اسکور کیے۔ منیبہ علی نے 36 رنز بنائے۔

171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوین ویمنز ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 103 رنز تک پہنچ سکی۔

پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو 2 وکٹوں کے ساتھ کامیاب بولر رہیں۔ اسی کامیابی کے ساتھ پاکستان ویمنز نے 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے ویمنز ٹیم کو 153 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

مزید پڑھیں۔اب فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے، مولانا فضل الرحمان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

یہ بھی پڑھیں