Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

سابق صوبائی وزیر ملک ندیم کامران انتقال کر گئے

ملک ندیم کمران

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر ملک ندیم کامران طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سے سیاسی و سماجی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک ندیم کامران کافی عرصے سے بیماری کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے ساہیوال میں ادا کی جائے گی۔

مرحوم ملک ندیم کامران پارلیمانی سیکرٹری فارسٹ اور مسلم لیگ ن کے سرگرم رہنما ملک قاسم ندیم کے والد تھے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سابق صوبائی وزیر کے انتقال پر افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے مرحوم کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک ندیم کامران ایک محنتی، ملنسار اور عوامی رہنما تھے جن کی پارٹی اور عوام کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سیاسی رہنماؤں اور مختلف حلقوں کی جانب سے بھی ملک ندیم کامران کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں