Search
Close this search box.
پیر ,08 جون ,2026ء

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے کمی کردی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 409 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 409 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

دوسری جانب ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول پر لیوی میں 9 روپے 24 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی جس کے بعد پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 108روپے 17پیسے مقرر ہوگئی۔

ذرائع پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ اس سے قبل پیٹرول پر 117 روپے 41 پیسے فی لیٹر لیوی عائد تھی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل پر لیوی میں 9 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔جس کے بعد ڈیزل پر 52 روپے فی لیٹر لیوی عائد ہوگئی۔

اس سے قبل ڈیزل پر 42روپے 60 پیسے لیوی عائد تھی۔

یہ بھی پڑھیں