Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

اسلام آباد، راولپنڈی میٹرو بس سروس معطل

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس معطل ہو گئی۔راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس ملازمین کی جانب سے برطرفیوں کے خلاف احتجاج کے باعث معطل ہوگئی، احتجاجی مظاہرین نے میٹرو ٹریک پر دھرنا دے کر بس سروس روک دی، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

احتجاج میں میٹرو کی خواتین ملازمین بھی شریک ہوئیں جبکہ مظاہرین نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے برطرفیوں کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ برطرف کیے گئے ملازمین کا کنٹریکٹ 2027 تک موجود ہے تاہم اس کے باوجود انہیں ملازمتوں سے نکال دیا گیا۔ ان کے مطابق دو ماہ کی تنخواہیں بھی تاحال ادا نہیں کی گئیں۔

احتجاجی ملازمین نے دعویٰ کیا کہ میٹرو بس سروس کا ٹھیکہ ایک نئی کمپنی کو دے دیا گیا ہے، جس کے بعد موجودہ ملازمین کو فارغ کیا جا رہا ہے۔
مظاہرین نے مریم نواز سے مطالبہ کیا کہ وہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر ملازمین کو انصاف فراہم کریں۔

مزید پڑھیں۔خوشخبری:حکومت کا سرکاری نوکریوں کی عمر کی حد میں اضافے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں