Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

سوئی ناردرن کمپنی نے عید پر گیس فراہمی کا شیڈول جاری کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک)سوئی ناردرن کمپنی نے عید پر گیس فراہمی کا شیڈول جاری کردیا ، جس کے تحت منگل کی صبح 3 بجے سے گیس فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے یومِ عرفہ کے موقع پر روزہ دار صارفین کیلئے گیس کی خصوصی فراہمی کا اعلان کردیا۔

ترجمان ایس ایس جی سی نے بتایا کہ منگل کی صبح 3 بجے سے کراچی میں صارفین کو سحری کی تیاری کیلئے گیس فراہم کی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں صارفین کو سحری کی تیاری میں آسانی فراہم کرنے کے لیے صبح تک گیس کی فراہمی بلاتعطل جاری رکھی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اس کا بنیادی مقصد یومِ عرفہ کا روزہ رکھنے والے عقیدت مندوں اور روزے داروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت اور راحت پہنچانا ہے۔

یاد رہے 3 روز قبل سوئی سدرن گیس کمپنی نے شہرِ قائد کے مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس حوالے سے ایس ایس جی سی نے بیان میں کہا تھا کہ نیپا فلائی اوور کے قریب بی آر ٹی روٹ پر گیس پائپ لائن کی لوئرنگ کے باعث مختلف علاقوں میں گیس فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

مزید پڑھیں۔سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے اضافہ ہوگیا

یہ بھی پڑھیں