Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ 10 جون کوپیش کیے جانے کا امکان ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 10 جون بروزبدھ شام 5 بجے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ اجلاس کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کی سمری بھجوادی گئی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر اعظم نےقومی اقتصادی کونسل کااجلاس 8 جون کوطلب کرلیا،نوٹیفکیشن آج ہی جاری کیے جانے کا امکان ہے، وزیراعظم این ای سی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا اور چاروں صوبوں کےوزرائےاعلیٰ اجلاس میں شریک ہوں گے، آزاد کشمیرکے وزیر اعظم اور جی بی کے وزیراعلیٰ اجلاس میں شرکت کریں گے، قومی اقتصادی کونسل آئندہ سال 27-2026 کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے گی۔

ذرائع کے مطابق اکنامک سروے 9 جون کو پیش کیےجانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں۔غیر قانونی گردوں کی پیوند کاری کا معاملہ،وفاقی وزیر مصطفی کمال نے نجی ہسپتال کیخلاف نوٹس لےلیا

یہ بھی پڑھیں