Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

جنید اکبر فوکل پرسن سے ڈی نوٹیفائی ، تحریک انصاف میں رسہ کشی شروع، متعدد ایم پی اے ناراض

پشاور(نیوزڈیسک)ایم این اے جنید اکبر کو فوکل پرسن کے عہدے سے ہٹانے کے بعد پی ٹی آئی کی اندرونی کشمکش میں شدت آگئی ،پی ٹی آئی میں اندرونی رسہ کشی اس وقت شدت اختیار کرگئی جب خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) کوعہدے سے ہٹا دیا۔

یہ فیصلہ جنیداکبر کی جانب سے سابق صوبائی وزیر شکیل خان کی حمایت کے تناظر میں سامنے آیا ۔وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جنید اکبر کو ایم این ایز کے فوکل پرسن کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں این اے 38 کرک سے ایم این اے شاہد خٹک کو وزیر اعلیٰ کا نیا فوکل پرسن بھی مقرر کیا گیا ہے۔

شاہد خٹک کو خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت اور پی ٹی آئی کے ایم این ایز کے درمیان رابطے کا انتظام کرنے کا کام سونپا گیا ۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے آئندہ ہفتے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے ساتھ صوبائی وزیر تعلیم فیصل تورکی سے ملاقات کی منصوبہ بندی کی خبروں کو مسترد کر دیا۔

ہفتہ کو اڈیالہ جیل کے دورے کے بعد جہاں انہوں نے عمران خان سے ملاقات کی، کے پی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔ اپنے بیان میں سیف نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے شکیل خان کو کابینہ سے ہٹانے کے وزیر اعلیٰ کے فیصلے کی توثیق کر دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مردان، سوات، دیر اور کئی دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی ایم پی اے شکیل خان کو کابینہ سے ہٹائے جانے سے ناخوش ہیں۔
کراچی ،مقامی سٹور پردھاتی بالی والا سینڈوچ کھانے کے بعد نوجوان کی حالت تشویشناک

یہ بھی پڑھیں