پشاور(نیوزڈیسک)وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا ویڈیو پیغا م جاری ،حقیقی آزادی کے لئے خوف کابت توڑ کر نکلنے پر عوام کو سلام پیش کرتا ہوں ۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ عوام آئین کے تحفظ اور قوم کی جنگ لڑنے کیلئے خان صاحب کے ویژن کے مطابق جمعہ کے دن چار اکتوبر کو ڈی چوک میں ہمارا پرامن احتجاج ہوگا۔
اسلام آباد ،راولپنڈی اور پنجاب بھر کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ گھروں سے نکلیں۔خیبر پختونخوا کے عوام میری قیادت میں یہاں سے نکلے گی۔ خان صاحب کے حکم کے مطابق ہمیں ڈی چوک ہر صورت پہنچنا ہے۔
انہوں نے جتنی رکاوٹیں ڈالنی ہیں اور جتنا تشدد کرنا ہےکرلیں مگر ہم نے ہر حال میں ہر دباو کو مسترد کرکے ڈی چوک پہنچنا ہے۔خِیبر پختونخوآ کے سوا تمام حکومتیں مینڈیٹ چور ہیں یہ فارم 47 کے تحت بنائی گئی ہیں۔مینڈیٹ چوری کرنے کے بعد یہ لوگ جبر اور فسطائیت کے ذرائع ہمیں اپنا حقیقی نہیں دے رہے ۔
اگر آپ نے وہی راستہ اپنایا توپھر بھی انشاء اللہ ہم اپنا آئینی حق لینے کے لئے وہاں پہنچیں گے یہ لوگ آپرائیوٹ گاڑی مالکان سے گاڑیوں کی چابیاں لیں گے اور ہمارے خلاف استعمال کریں گے لہذا آپ نے موٹروے پر سفر نہیں کرنا4اکتوبر کو بھرپور طریقے سے نکلیں گے اور خان صاحب کے لئے احتجاج ریکارڈ کروائیں گے
پشاوراورجنوبی اضللاع کے قافلے صبح دس بجے تک پشاور موٹروے پہنچیں گےدوسرے ریجن کے کارکن ساڑھے دس بجے تک صوابی انٹرچینج پہنچنے کی کوشز کریں گےصوابی انٹر چینج سے میں قافلے کی قیادت کرونگا اور ڈی چوک جائیں گے
عدالت کا چودھری پرویز الٰہی کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

