Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

خیبر پختونخوا پولیس، 2005 کے بعد تعینات تمام کیڈٹس غیرقانونی قرار

پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا پولیس میں 2005 کے بعدتعینات تمام کیڈٹس کو غیر قانونی قرار دیدیا۔خیبر پختونخوا پولیس کا سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں آؤٹ آف ٹرن ترقیوں سے متعلق فیصلہ سامنے آ گیا۔

خیبر پختونخوا پولیس نے فیصلے کے بعد 2005 کے بعد تعینات کیڈٹس کو غیر قانونی قرار دیدیا۔ 17 جنوری 1987 سے 2 فروری 2005 تک ترقیوں سے متعلق ہدایات واپس لے لی گئیں۔

واضح رہے کہ عدالت نے خیبر پختونخوا میں آؤٹ آف ٹرن ترقی سے متعلق احکامات نہ ماننے پر کارروائی شروع کی تھی۔ اور عدالت نے صوبائی حکومت اور آئی جی پولیس کے خلاف فوجداری کارروائی کا بھی حکم دیا تھا۔
متحدہ عرب امارات، ملازمت کیلئے آنے والے غیر ملکیوں کیلئے اہم خبر

یہ بھی پڑھیں