Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

سڑک پر پھسلن سے خوفناک حادثہ،بس الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے شہر مانسہرہ میں سڑک پر پھسلن کے باعث بس الٹ گئی، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق گلگت سے راولپنڈی آنے والی مسافر بس ہزارہ موٹروے پر الٹ گئی، بارش اور سڑک پر پھسلن کے باعث پیش آیا۔

حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 4 افراد زخمی بھی ہوئے تاہم زخمیوں اور جاں بحق افراد کی میتوں کو کنگ عبداللہ اسپتال مانسہرہ منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر بس گلگت سے راولپنڈی آرہی تھی، بس ہزارہ موٹروے پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹی۔

پشاور فیکٹری میں آگ کیسے لگی؟وزیراعلیٰ کااہم بیان سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں