اسلام آباد( نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور لاکھوں مالیتی قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق ڈی چوک احتجاج کے دوران علی امین گنڈا پور کا قیمتی سامان خیبرپختونخوا ہاوس اسلام آباد سے چوری ہوگیا ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے 2 آئی فون ، 15 پرومیکس غائب ، پرس ،دستاویزات ، لائسنس یافتہ اسلحہ بھی چوری ، ذرائع کے مطابق موبائل فون غائب ہونے سے علی امین گنڈاپور ضروری نمبروں سے محروم ہوگئے جس کی وجہ سے وزیراعلیٰ کو کافی پریشانی کا سامنا ہے ۔
انہوں نے اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار بھی کیا اور اہم فون نمبرز ان سے مانگے۔مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے بھی علی امین کے سامان واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ صوبے کے چیف ایگزیگٹو ہیں، ان کا سامان فوری واپس کیا جائے، ان کا سامان کے پی ہاؤس اسلام آباد سے غیر قانونی طور پر غائب ہوا ہے۔
خاندان میں شادیاں جینیاتی امراض کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ :طبی ماہرین

