Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

شہباز کی چھٹی،بلاول کی تاج پوشی کیلئے خفیہ ملاقاتیں ،اندرونی کہانی سامنے آگئی

پشاور(نیوز ڈیسک)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو ہٹانے اور بلاول زرداری کو لانے کے لئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں کی جارہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلاول زرداری شیروانی پہننے کے لئے سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں، باپ بیٹا دونوں وزارت عظمٰی کی کرسی کے لئے سرگرم ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اپنے بیٹے کو وزیراعظم بنانے کے خفیہ مشن پر ہیں، زرداری جعلی مینڈیٹ کے بجائے اصلی مینڈیٹ پر بیٹے کو وزیر اعظم بنائیں،شریف اور زرداری دونوں خاندان چوری شدہ مینڈیٹ پر کرسی کے مزے لے رہے ہیں۔بیرسٹر سیف نے مزید کہا ہے کہ زرداری یاد رکھیں چوری شدہ مینڈیٹ کے خلاف ہماری تحریک منطقی انجام کے قریب ہے، عوام کی رائے کے برعکس جو بھی وزیراعظم آئے گا اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا۔

عماد وسیم کے بعد ایک اور قومی کھلاڑی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

یہ بھی پڑھیں