Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

باجوڑ: کرکٹ گراؤنڈ میں بارودی مواد کا دھماکا، ایک شخص جاں بحق

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں کرکٹ گراؤنڈ میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ بچہ زخمی ہوگیا۔

باجوڑ ڈسٹرکٹ پولیس افسر وقاص رفیق نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقہ کوثر کرکٹ گراؤنڈ میں بارودی مواد کے دھماکا ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ یہ ٹارگٹڈ حملہ ہے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

مزید پڑھیں۔سہ ملکی سیریز؟ پاکستان اور افغانستان کا آج فائنل میں جوڑ پڑے گا

یہ بھی پڑھیں