Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

خیبر پختونخوا میں پیٹرول سبسڈی کا اعلان، موٹر سائیکل اور رکشہ مالکان کیلئے دو ہزار روپے امداد

خیبر پختونخوا میں پیٹرول سبسڈی

خیبر پختونخوا حکومت نے بڑھتی ہوئی پیٹرول قیمتوں کے پیش نظر ایندھن سبسڈی کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت موٹر سائیکل، اسکوٹر اور رکشہ مالکان کو دو ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔

یہ اقدام اتوار کے روز کیا گیا جس کا مقصد کم آمدنی والے افراد کو مالی ریلیف دینا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام توانائی بحران کے اثرات کم کرنے کیلئے شروع کیا گیا ہے۔

مشیر اطلاعات شفیع جان کے مطابق یہ سکیم وزیراعلیٰ کی ہدایت پر شروع کی گئی ہے تاکہ عام شہری کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

حکام کے مطابق مستحق افراد دستک ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ اس نظام کو آسان اور شفاف بنایا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ فائدہ اٹھا سکیں۔

صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ سبسڈی خاص طور پر ان افراد کیلئے ہے جو روزگار کیلئے موٹر سائیکل یا رکشہ استعمال کرتے ہیں۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس سے عوامی اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔

دیگر صوبے بھی عوامی ریلیف کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ سندھ میں ماہانہ سبسڈی جبکہ پنجاب میں مفت پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں