Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

 ہیٹ ویوز کی لہر، ،پنجاب میں 22 مئی سے تمام تعلیمی ادارے بندکرنے کا فیصلہ

لاہور(نیوزڈیسک)وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات نےاعلان کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے آئندہ چند دنوں میں ملک بھر میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں میں جلدی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق 22 مئی سے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیاں ہوں گی، ۔نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق رانا سکندرحیات نے والدین سے چھٹیوں سے متعلق رائے مانگی،96 فیصد والدین نے رواں ہفتے چھٹیاں دینےکا مطالبہ کیا۔
کراچی ،ہیٹ ویو کی خوفناک لہر: میٹرک کے امتحانات 28 مئی تک ملتوی

وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہےکہ نجی وسرکاری سکولز 22 مئی سےگرمیوں کی چھٹیاں دیں گے،جن سکولز میں امتحانات ہورہے ان پرفیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔امتحانات والےسکولز کو کھلے رکھنے کی مشروط اجازت ہوگی،چھٹیوں کانوٹیفکیشن آج یا کل جاری ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں