لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ،پنجاب کی صوبائی کابینہ میں مزید 6 وزراء شامل کئے جانے کا امکان۔ زرائع کے مطابق سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال سمیت 4 سے 5 ارکان کو کابینہ میں شامل کرنے کافیصلہ ہوچکا ہے جبکہ جنوبی پنجاب سے بھی 2 افراد کی کابینہ میں شمولیت متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منشاء اللہ بٹ، سلطان حیدر علی خان کے نام بھی زیر غور ہیں۔صوبائی کابینہ میں توسیع کے حوالے سے حتمی فیصلہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس وقت پنجاب کابینہ میں ایک سینئر وزیر، 17 وزرا، ایک مشیر اور 2 معاون خصوصی کے ساتھ ارکان کی تعداد 21 ہے۔
نوازشریف کے قریبی ساتھی ڈاکٹر آصف کرمانی کامسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان


