Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

بانی پی ٹی آئی پر کتنے مقدمات درج ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر صوبے بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروادیں۔بانی پی ٹی آئی پر درج مقدمات کے کیس میں سرکاری وکیل نے رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی جس میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان پر پنجاب پولیس نے 54 مقدمات درج کررکھے ہیں۔

سرکاری وکیل کی رپورٹ کے مطابق عمران خان پر لاہور میں 21 مقدمات، راولپنڈی ڈویژن میں 19 اور شیخوپورہ میں 7 مقدمات درج ہیں۔رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی پر فیصل آباد میں 5 اور گوجرانوالہ میں بھی ایک مقدمہ درج ہے۔واضح رہے کہ عمران خان پر پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیل جاننے کے لیے ان کی بہن نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت جسٹس فاروق حیدر کریں گے۔

باقی ٹیمیں آسکتی ہیں تو بھارت کو کیا مسئلہ ؟پاکستان ڈٹ گیا،آئی سی سی کوآگاہ کردیا

یہ بھی پڑھیں