Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

نوسربازوں نے ایف بی آر کے افسربن کر اشیائے خوردونوش سے بھرا ٹرک لوٹ لیا

لاہور (نیوزڈیسک )صوبائی دارلحکومت لاہور میں اصلی پولیس اہلکاروں نے جعلی ایف بی آر اہلکاروں کے ساتھ مل کر اشیائے خوردونوش سے بھرا ٹرک روک لیا۔پولیس کے مطابق نوسربازوں نے ٹرک کو تھانہ ساندہ لے جا کر وہاں نوے لاکھ روپے مالیت کا سامان لوٹا اور چودہ لاکھ روپے رشوت بھی وصول کی۔

پولیس نے اے ایس آئی ماجد جہانگیر اور جعلی ایف بی آر انسپکٹر قیصر جوئیہ سمیت پانچ افراد کے خلاف تھانہ لوئر مال میں مقدمہ درج کرلیا جس میں اغوا، حبس بے جا میں رکھنے اور اختیارات سے تجاوز کی دفعات لگادی گئیں۔

پولیس کے مطابق تاجر نذیر کی درخواست پر تھانہ لوئر مال میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ ساندہ تھانہ کے اے ایس آئی ماجد جہانگیر اور جعلی ایف بی آر ٹیم نے واردات کی۔پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
بڑی وارداتیں کرنیوالا چور گرفتار،رقم کے 3حصے،کس کس کو دیتا ؟بڑا انکشاف

یہ بھی پڑھیں