Search
Close this search box.
هفته ,18 جولائی ,2026ء

پنجاب حکومت کا رمضان پیکیج کی بجائے مستحق خاندانوں میں 30 ارب روپے تقسیم کرنے کا فیصلہ

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب حکومت نے رواں سال رمضان بازار یا راشن پیکج کی بجائے نقد رقم دینے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان بازار یا راشن پیکج کی بجائے نقد رقم دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ پنجاب نے فنڈز کی فراہمی کے لیے سمری ارسال کر دی۔

سمری کے مطابق صوبے بھر میں مستحق خاندانوں میں 30 ارب روپے تقسیم کیے جائیں گے، مستحق خاندان کو رمضان پیکیج کی مد میں گھر کی دہلیز پر 10 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق بینک آف پنجاب فی خاندان پے آرڈر پاکستان پوسٹ کے ذریعے گھر گھر تقسیم کرے گا، پے آرڈر ملنے کے بعد فی خاندان بینک میں جمع کروا کر رقم وصول کرے گا، کیش وصول کرنے کے لیے شناختی کارڈ اور بائیو میٹرک کروانا لازم ہوگا۔

سمری کے مطابق رمضان کیش پیکج فراہمی پر بینک کو 51 کروڑ 9 لاکھ روپے سروس چارجز کی مد میں ادا کئے جائیں گے۔پاکستان پوسٹ کو سروسز چارجز کی مدمیں 82 کروڑ پانچ ادا کئے جائیں گے،پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ پنجاب رمضان پیکج پر عملدرآمد کروائے گا۔
سرکاری حج اسکیم ، حکومت کا پاکستانی حجاج کرام کو4 ارب 75 کروڑ روپے واپس کرنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں