Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے گرمیوں کی چھٹیوں میں توسیع کردی

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے گرمیوں کی چھٹیوں میں توسیع کردی۔

صوبہ پنجاب میں بارشیں اور سیلابی صورتحال، جامعہ پنجاب میں موسم گرما کہ تعطیلات کے بعد کلاسز کا آغاز ایک ہفتہ ملتوی کردیا گیا۔

یونیورسٹی ترجمان کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں یکم تا 7 ستمبر زیرو ویک ہو گا، یکم تا 7 ستمبر ہاسٹل کی الاٹمنٹ جاری رہے گی۔

ترجمان جامعہ پنجاب کا کہنا تھا کہ کلاسز کا آغاز 8 ستمبر سے ہو گا، یکم تا 7 ستمبر شعبہ جات داخلوں سمیت دیگر سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

مزید پڑھیں۔ٹرمپ کی موت سے متعلق افواہوں نے کھلبلی مچا دی

یہ بھی پڑھیں