لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد صوبے بھر میں سکولوں کے اوقات کار کا اعلان کردیا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اپ ڈیٹ کردہ شیڈول کا اطلاق تمام سرکاری سکولوں پر ہوگا ہے اور یہ 15 اکتوبر 2025 تک نافذ العمل رہے گا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ سکول پیر سے جمعرات صبح 8:00 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک کام کھلیں گے جمعہ کو 12:00 بجے بند ہو جائیں گے۔
ڈبل شفٹ والے سکولوں کے لیے صبح کی شفٹ صبح 8:00 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک پیر سے جمعرات تک ہوگی۔ جمعہ کو صبح کی شفٹ دوپہر 12:00 بجے ختم ہوگی۔
ڈبل شفٹ والے سکولوں کے لیے شام کی شفٹ دوپہر 1:00 بجے شروع ہوگی اور پیر سے جمعرات شام 5:30 بجے تک جاری رہے گی، جب کہ جمعہ کے دن، شفٹ دوپہر 2:30 سے شام 5:30 تک چلے گی۔
نظرثانی شدہ شیڈول صوبے بھر میں موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعطیلات کے بعد ایک ہموار تعلیمی منتقلی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت کی ہے کہ ان اوقات پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔ کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ پنجاب کا ایک وسیع علاقہ اس وقت تباہ کن سیلاب کا سامنا کر رہا ہے جس سے لاکھوں کی زندگیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ کچھ شہروں میں سکول سیلاب کی وجہ سے بند کردیئے گئے ہیں، کیونکہ تمام بڑے دریا بشمول چناب، راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں۔گلگت بلتستان میں دیامر ہوڈر کے مقام پر ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

