Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

سیالکوٹ کے 80 سرکاری اسکول 10 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ

سیالکوٹ(نیوز ڈیسک)سیلاب کی وجہ سے سیالکوٹ میں 80 سرکاری اسکولوں کو 10 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی سے اسکولز متاثرہوئے ہیں کچھ میں پانی کھڑا ہے۔ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مراسلہ کی روشنی میں ضلع کے 80 سرکاری اسکولز 10 ستمبر تک بند رہیں گے۔

پنجاب میں اونچے درجے سیلاب کا الرٹ ، جلال پور پیروالا میں فوج طلب

ڈپٹی کمشنرنے مزید کہا کہ تحصیل سیالکوٹ کے متعدد اسکولز 8 تا 10 ستمبر بند رہیں گے، تحصیل ڈسکہ ، پسرور اور سمبڑیال کے کئی اسکولز میں بھی تدریسی عمل عارضی طور پر معطل رہے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی سے اسکولز کے احاطے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، بچوں کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں۔پاکستان ٹرائی نیشن سیریز کا فاتح بن گیا، افغانستان کو 75 رنز سے شکست

یہ بھی پڑھیں