Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

گندم کی قیمتوں میں استحکام کیلئے حکومت نے جامع حکمت عملی تیار کر لی

لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ خوراک پنجاب کے حکام کااس حوالے سے کہناہے کہ پنجاب میں گندم مارکیٹ پرائیویٹ مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑی جائے گی،مؤثر ریگولیشن پالیسی سے گندم مارکیٹ کو مستحکم کیا جائے گا۔

محکمہ خوراک پنجاب کے حکام کے مطابق مقامی خریداری فوڈ سیکیورٹی کا بہترین ذریعہ ہے،پنجاب حکومت گندم کی خریداری اور قیمتوں کو مستحکم کرے گی،کسانوں کو سہارا دینے کیلئے حکومت مقامی گندم خریدنے پر غور کررہی ہے۔

محکمہ خوراک پنجاب کے حکام کےپنجاب اپنےسٹریٹجک ریزروز قائم کرے گا،حکومت نے واضح ہدایات جاری کر دی ہیں،حکومت کے فیصلے سے گندم اور روٹی کی قیمتوں میں استحکام لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں۔عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: بیرسٹر سیف

یہ بھی پڑھیں