Search
Close this search box.
هفته ,11 جولائی ,2026ء

سرکاری ملازمین کی تاحیات پنشن کے حوالے سے بڑا فیصلہ

لاہور: تاحیات پنشن کے حوالے سے پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی بیواؤں اور غیر شادی شدہ بیٹیوں کے لیے تاحیات پنشن کی سہولت دوبارہ بحال کر دی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد سرکاری ملازمین کے انتقال کے بعد ان کے اہل خانہ کو مستقل مالی تحفظ فراہم کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ نے اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت پہلے سے نافذ 10 سالہ حد ختم کر دی گئی ہے، جس کے بعد مستحق بیوائیں اور غیر شادی شدہ بیٹیاں تاحیات پنشن حاصل کرنے کی اہل ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تاحیات پنشن کی ادائیگی مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت کی جائے گی۔ تاہم اگر کوئی بیوہ دوسری شادی کر لے گی تو اس کی پنشن فوری طور پر بند کر دی جائے گی۔

حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اگر کسی سرکاری ملازم کی ایک سے زائد بیوائیں ہوں تو پنشن کی مجموعی رقم تمام مستحق بیواؤں میں مساوی طور پر تقسیم کی جائے گی۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے ہزاروں مستحق خاندانوں کو طویل المدتی مالی سہارا ملے گا اور سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو معاشی مشکلات سے بچانے میں مدد ملے گی۔

یہ فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں منظور کیا گیا، جہاں سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں