Search
Close this search box.
هفته ,11 جولائی ,2026ء

حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں بڑا اضافہ کر دیا

اسلام آباد: پیٹرولیم لیوی میں وفاقی حکومت نے نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد پیٹرول پر عائد لیوی کی شرح ایک مرتبہ پھر 80 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ اس فیصلے کے بعد عوام پر ایندھن کے اخراجات کا مزید بوجھ پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم لیوی میں 9 روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے سے قبل پیٹرول پر عائد لیوی 70 روپے 36 پیسے فی لیٹر تھی، جو اب بڑھ کر 80 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی میں اضافے کا براہ راست اثر پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی قیمت پر پڑتا ہے، جس کے نتیجے میں ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے کے ساتھ ساتھ مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی تازہ قیمتوں کا بھی اعلان کیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

نئے نرخوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور حکومتی ٹیکس و لیوی پالیسیوں کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل رد و بدل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں