Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

پنجاب : بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری

اسلام آباد(اوصاف نیوز) پروینشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) نے پنجاب میں بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری کردیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ اور جہلم میں بارشوں کے باعث پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے،5 سے 7 اکتوبر کے دوران دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافے کا امکان ہے،دریائے ستلج اور راوی میں پانی کے بہاؤ کا انحصار بھارتی آبی ذخائر سے اخراج پر ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیانے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ بارشوں سے پنجاب کے دریاؤں اور ان سے ملحقہ ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے،محکمہ صحت آبپاشی تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیاگیا ہے،شہریوں سے التماس ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کر یں۔

ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔
مزید پڑھیں‌:پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، 4 اہلکار زخمی

یہ بھی پڑھیں