لاہور( اوصاف نیوز) پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا خدشہ ہے۔
اے بی این نیوز کے مطابق ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے مطابق حلقہ بندیوں پر کام جاری ہے، ہمارے پاس پنجاب کے نئی مقامی حکومتوں کا قانون نہیں پہنچا۔
الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں پر 31 اکتوبر تک ابتدائی فہرستیں تیار کرلی جائیں گی، شیڈول کے مطابق 8 دسمبر تک حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری ہوجائیں گی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اب تک پنجاب کو حلقہ بندیاں روکنے کی ہدایات جاری نہیں کیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شیڈول کے مطابق کام جاری ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی نے چند روز قبل لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 منظور کیا تھا، نئے قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کو دوبارہ سے فیصلہ کرنا پڑے گا، پی ٹی آئی حکومت نے بھی کئی بار لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم کی تھیں۔
مزید پڑھیں:اے آئی ایپس کے حوالے سے رپورٹ میں دلچسپ انکشاف


