Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

سدرہ بی بی قتل کیس میں بڑی پیشرفت: گرفتار 2 ملزمان کی ضمانت منظور، فوری رہائی کا حکم

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں غیرت نام پر 17 سالہ سدرہ بی بی قتل کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے جب کہ عدالت نے گرفتار 2 ملزمان کی ضمانت منظور کرکے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

گورکن راشد محمود ریکارڈ کیپر قبرستان سیف الرحمان کی ضمانتیں منظور کی گئیں، دونوں ملزمان کو 2 ۔ دو لاکھ روپے مالیت کے ضمانتی مچلکے جمع کرانیکا حکم دیا گیا۔

ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس وحید خان نے ضمانتیں منظور کیں، سترہ سالہ سدرہ بی بی کو طلاق بعد دوسری پسند شادی پر جرگہ حکم پر قتل کیا گیا۔

تھانہ پیرودھائی نے 12 جولائی کو مقدمہ درج کیا تھا، مقتولہ کا والد بھائی سسر پہلا شوہر چچا جرگہ سربراہ سمیت 12 ملزم تاحال جیل میں ہیں۔

ضمانتی مچلکے ٹرائل کورٹ ایڈیشنل سیشن جج عدالت جمع کرانے ہوں گے۔

مزید پڑھیں۔راولپنڈی:10ماہ میں کتنےغیرقانونی افغانیوں کی واپسی ہوئی؟دستاویزات سامنے آگئیں

یہ بھی پڑھیں