Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

بیمار بیٹی کےعلاج کیلئےزیورات بیچ کر آنیوالے باپ کا دردناک قتل

کراچی(نیوز ڈیسک) بیمار بیٹی کیلئے زیورات بیچ کر آنے والا شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتل، تفصیلات کے مطابق فرحان میڈیسن کمپنی میں ملازم تھا، بیٹی کی بیماری کے بعد مالی مشکلات کا شکار ہوگیا تھا اور اسی وجہ سے بیوی کے زیوربیچ کر آرہا تھا کہ ڈاکوؤں نے 3گولیاں ماریں، نہ مقدمہ درج ہوا اور نہ ہی ملزمان گرفتار ہو سکے۔

مقتول فرحان کے سسر نے کہا کہ واقعہ منگل کے روز پیش آیا تھا، پولیس نے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا، اسپتال میں کہا گیا تھا کہ ایف آئی آر درج کرانے تھانے آجانا۔ادھر مقتول کی بیٹی غم سے نڈھال ہے جس کا کہنا ہے کہ بابا بہت اچھے تھے، مجھے جو کچھ چاہیے ہوتا تھا، لیکر آتے تھے۔

پولیس کے مطابق واقعہ بظاہر ذاتی دشمنی کا لگتا ہے، عمیر پرائز بانڈ کی خرید و فروخت کا کام کرتا تھا، مقتول 15سے 20 منٹ تک کسی کا انتظار کرتا رہا، فون پر کسی سے رابطے میں تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل پر 2 افراد آئے اور فائرنگ کردی جس سے اسے 7 گولیاں لگیں۔

خیبرپختونخوا اسمبلی، جانوروں کو تکلیف پہنچانے پر3 ماہ قید،50 ہزار جرمانے کی سزا کا بل منظور

یہ بھی پڑھیں