Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

آغا علی نے حنا الطاف سے علیحدگی کی تصدیق کردی

لاہور(شوبز ڈیسک )پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور جوڑی حنا الطاف اور آغا علی کی بھی علیحدگی ہوگئی۔ایک انٹرویو میں آغا علی سے گھریلو کام کاج کے حوالے سے سوال کیا گیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ اکیلے رہتے ہیں اور اپنی شوٹنگ کے سخت شیڈول کیساتھ اپنے گھر والوں کے ساتھ زیادہ وقت نہیں گزار سکتے لہذا وہ اپنے تمام کام خود کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

اداکار کی اس بات سے قیاس کیا جارہا ہے کہ جوڑے میں علیحدگی ہوچکی ہے کیونکہ گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں ساتھ بھی دکھائی نہیں دے رہے۔

اسی انٹرویو میں انہوں نے وہ کام بھی بتادیے جو کام وہ اپنی زندگی میں کبھی نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کبھی کسی کو دھوکہ نہیں دے سکتے، کبھی بھی ریش ڈرائیونگ نہیں کریں گے، یہ بھی کہا کہ وہ صفائی پسند ہیں انہیں کوڑا کرکٹ سے نفرت ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر سے ہی مداحوں آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان علیحدگی کی افواہیں حقیقت کا روپ دھارتی نظر آنے لگی تھیں۔

آغا علی اور حنا الطاف کی طلاق کی خبروں نے اس وقت زور پکڑا جب دونوں نے ایک دوسرے کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ان فالووکردیا اور آغا علی اکیلے یونان کی سیر کو نکل گئے۔
مزیدپڑھیں :ٹینشن میں رومانس کیسے؟ مداح کا فیصل قریشی سے انوکھا سوال
آغا اور حنا کی جوڑی کے چاہنے والے اس ’ان فالو‘ کے معاملے کو نظر انداز کرنے کی کوشش کر ہی رہے تھے کہ آغا علی کی جانب سے ایک ایسا عمل دیکھنے کو ملا جس نے اس اسٹار جوڑی کے پرستاروں کو گہرے صدمے میں ڈال دیا تھا۔

اکتوبر میں ہی آغا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے حنا الطاف کے ساتھ شیئر کی گئی تمام تصاویر حذف کیں جس نے اس بات کی تصدیق کی کہ دونوں کی محبت اور شادی تنازعے کا شکار ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ حنا الطاف نے مئی 2020 ءمیں ساتھی اداکار آغا علی عباس سے خاموشی سے شادی کی تھی۔ شادی کے بعد دونوں ایک ساتھ اسکرین پر بھی دکھائی دیے اور شادی سے قبل بھی انہیں ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا تھا۔

اس علیحدگی پر سوشل میڈیا صارفین ردعمل مین کہتے نظر آرہے ہیں کہ ہماری انڈسٹری میں بھی بریک اپ اور طلاقیں بہت عام ہوتی جا رہی ہیں اور پچھلے کچھ سالوں میں کئی جوڑیاں ٹوٹ چکی ہین۔

فیروز خان، ثنا فخر، سجل علی اور احد رضا میر، مدیحہ رضوی، آمنہ شیخ، عمیر جیسوال، ثنا جاوید چند ایسے نام ہیں جنہیں اپنی ازدواجی زندگی میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں