ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا اپنے کیریئر کی ابتدا میں پیش آنے والی اپنی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔
انہوں نے مختلف مراحل پر مبنی اپنے فلمی سفر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تو ایسا بھی آیا کہ مجھے اپنے گھر میں موجود ہر چیز فروخت کرنا پڑی۔
ہریانہ کے علاقے روہتک میں پیدا ہونے والے اداکار رندیپ ہودا نے اداکاری کے بعد اپنی ہدایتکاری کا ڈیبیو اپنی پہلی ہوم پروڈکشن فلم سواتنترا ویر سوارکر سے کیا۔
مزیدپڑھیں :جب رندیپ ہودا نے گھر کا تمام سامان بیچ ڈالا
ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ میرے فلمی کیریئر کو اب 23 برس ہوگئے ہیں لیکن ان میں سے 11 برس میں آؤٹ رہا اور اس میں تو کبھی ایک ایک برس تک سیٹ پر موجود نہیں رہا جس کی وجہ سے جیب بالکل خالی ہوجاتی تھی۔
اداکار نے کہا کہ میرا دل اس وقت ٹوٹ گیا تھا جب فلم ’دی بیٹل آف سارہ گڑھی‘ کو ملتوی کر دیا گیا تھا، کیونکہ میں نے فلم کے لیے تین برس تک سکھوں کے انداز میں ڈاڑھی بڑھائی تھی۔
