کراچی (شوبز ڈیسک )پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور جوڑیوں میں سے ایک سنیتا مارشل اور حسن احمد کے نام سے کون واقف نہیں۔
سنیتا ایک سپر ماڈل ہیں لیکن ساتھ ہی انکا شمار ٹاپ اداکاراؤں میں بھی ہوتا ہے جبکہ حسن احمد نے شوبز کیرئیر کا آغاز بہت بعد میں کیا اور اپنی اداکاری سے ٹی وی اسکرینز پر تہلکہ مچادیا۔
ٹی وی اسکرینز پر انکے مداح دونوں کو ایک ساتھ دیکھنا پسند کرتے ہیں، دونوں آخری بار ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں ساتھ میاں بیوی کا کردار ادا کرتے دکھائی دیے تھے۔
مزیدپڑھیں :بیٹری سے چلنے والے آٹھ پنکھوں پر مشتمل جہاز کا منصوبہ
ایک انٹرویو میں شوبز کی دنیا میں رہتے ہوئے شادی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب دونوں میاں بیوی ایک ہی جگہ نمایاں مقام رکھتے ہیں تو حسد اور عدم تحفظ جنم لیتا ہے اور جو اس بات سے انکار کرتا ہے وہ سچا نہیں ہے۔
حسن نے بتایا کہ جب انکے کیریئر کا آغاز ہوا تو سنیتا پہلے سے ہی ایک ٹاپ ماڈل اور سُپر اسٹار تھیں۔
اداکار نے اعتراف کیا کہ شادی کے شروع میں انہیں یہ سب پسند نہیں تھا لیکن بعد میں اپنے ان جذبات کو کنٹرول کرلیا اور اپنے منفی احساسات کو گھریلو زندگی میں دخل اندازی کرنے نہیں دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ تقریباً چار سال پہلے تک ایسا ہی محسوس کرتے تھے اور اس کے بعد انہوں نے اس حقیقت کو کھلے دل سے تسلیم کرلیا۔