Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

بونی کپور نے جھانوی کپور کے افیئر کی تصدیق کردی

ممبئی (ویب‌ڈیسک)بھارتی فلم پروڈیوسر بونی کپور نے اپنی صاحبزادی جھانوی کپور کے افیئر کی تصدیق کرکے مداحوں کے شک کو حقیقت میں تبدیل کردیا۔

ریاست مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ سشیل کمار شندے کے پوتے شیکھر پہاڑیا اور بونی کپور کی بیٹی اداکارہ جھانوی کپور اکثرو بیشتر ہوٹل، کلب، پارٹیوں میں ایک دوسرے کے ہمراہ سیر و تفریح کرتے پائے جاتے ہیں۔

ان دونوں شخصیات کا ایک دوسرے کے ہمراہ وقت گزارنا مداحوں کو کسی نئی کہانی کی جانب اشارہ دیتا معلوم ہوتا تھا تاہم اس نئے رشتے کی تصدیق جھانوی کپور کے والد بونی کپور نے خود کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔
مزیدپڑھیں :دنیا کی مہنگی ترین گائے ایک ارب روپے سے زائد میں فروخت
ایک حالیہ انٹرویو کے دوران، پروڈیوسر بونی کپور نے شیکھر پہاڑیا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شیکھر کا ساتھ جھانوی کیلئے خوش قسمتی ہے۔

بونی کپور نے بتایاکہا، “میں شیکھر سے پیار کرتا ہوں اور درحقیقت، چند سال قبل جب جھانوی کا شیکھر سے کوئی تعلق نہیں تھا جب بھی شیکھر مجھے پسند تھا’۔

انہوں نے شیکھر کی تعریف کرتے ہوئے مزید بتایا کہ،’شیکھر کا سب کے ساتھ دوستانہ تعلق ہے چاہے وہ میرے لیے ہو، جھانوی کے لیے یا کسی دوسرے کے ساتھ، ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے سیٹ اپ میں اس جیسا کوئی ہے۔’

واضح رہے کہ اداکارہ جھانوی کپور نے ’کافی ود کرن’ میں شرکت کرتے ہوئے غیر اداری طور پر اپنے بوائے فرینڈ شیکھر کا نام لیتے ہوئے بتایا تھا کہ انکے موبائل کی اسپیڈ ڈائل لسٹ میں تین نمبر ہوتے ہیں جس میں سے ایک انکی بہن خوشی کپور، دوسرا انکے والد بونی کپور اور تیسرا نمبر شیکھو (شیکھر) کا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں