Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

سدرہ نیازی کی نماز ادائیگی نے مداحوں کے دل موہ لیے

کراچی (شوبز ڈیسک )پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سدرہ نیازی کی نماز پڑھتے ویڈیو نے ہر دیکھنے والے کو تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔

ڈراما سیریل ’سکون’ میں اداکار احسن خان اور ثناء جاوید کے مدمقابل اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سدرہ نیازی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں دیگر فنکاروں کے درمیان نماز پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سدرہ نیازی کے فین پیچ سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکارہ اپنے دوپٹے سے سر ڈھانپتے ہوئے جائے نماز پر کھڑی ہوجاتی ہیں جبکہ اس دوران دیگر فنکار بھی وہاں موجود ہیں جو اپنی باتوں میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:جسم کا سب سے گندا حصہ جو گھنٹوں نہانے پر بھی صاف نہیں ہوتا
اداکارہ مومنہ اقبال، ساجدہ سید، عدیل چودھری سمیت دیگر شخصیات کھانے کی میز پر باتوں میں مصروف ہیں جبکہ سدرہ کا محفل کو ترک کرکے نماز ادا کرنا انکے مداحوں سمیت سوشل میڈیا صارفین کے دلوں کو چھو گیا۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی کمنٹ سیکشن میں اداکارہ سدرہ نیازی کے فینز نے انکی تعریف میں قصیدے پڑھنے شروع کردیے جبکہ کئی صارفین ایسی بھی تھے جو نماز پڑھتی اداکارہ کو عائزہ خان قرار دیتے نظر آئے۔

خیال رہے کہ اداکارہ سدرہ نیازی اداکاری سے قبل شعبہ صحافت سے وابستہ تھیں اور وہ نامور کرائم رپورٹر بننے کی خواہشمند تھیں۔

بعدازاں سدرہ نیازی صحافت اور رپورٹنگ کرتے کرتے پہلے ماڈلنگ کی دنیا میں داخل ہوئیں، پھر انہوں نے ٹیلی فلم ’لال‘سے اداکاری کی دنیا میں ڈیرہ جمالیا۔

یہ بھی پڑھیں