Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

رشمیکا اور وجے دیوراکنڈا نے بالآخر افیئر کی تصدیق کردی

ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا نے چند سالوں قبل شروع ہونے والی محبت کی افواہوں کی بلآخر تصدیق کردی۔

تامل اور تیلگو فلم انڈسٹری میں اپنی بہترین اداکاری کے سبب فلم بینوں کے دلوں پر راج کرنے والے وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا نے سال 2022 میں بالی وڈ میں ڈیبیو دیا اور اپنے فن کا مظاہرہ کر کے بالی وڈ میں بھی نام بنالیا۔

وجے نے فلم ‘لیگر’ جبکہ رشمیکا مندانا نے ‘گُڈبائے’ سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھا لیکن بالی وڈ میں کام کرنے سے قبل ہی دونوں ہی فنکار پورے بھارت میں ‘کرش’ قرار دے دیے جاچکے تھے۔

حال ہی میں رشمیکا مندانا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری جاری کی جس کے ذریعے انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ ’وہ اس وقت ابوظہبی میں مقیم ہیں جہاں وہ 5 اپریل کو اپنی سالگرہ منائیں گی‘۔

انہوں نے مداحوں کے ساتھ ابو ظہبی کے اس مقام کی تصویر بھی شیئر کی جہاں وہ موجود ہیں اور ایک حسین مور کو واضح طور پر دکھایا۔
مزیدپڑھیں :دلجیت دوسانجھ کا والدین سے تعلق کیسے ٹوٹا؟
بعدازاں وجے دیوراکنڈا نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی جلد ریلیز ہونے والی فلم فیملی اسٹار سے متعلق بات کرتے دکھے۔ تاہم اس ویڈیو میں جس چیز نے سب کی توجہ حاصل کی وہ وجے کے عقب میں دکھنے والا مور تھا۔

وجے کی ویڈیو میں دکھنے والا مور اور مقام دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کو رشمیکا کی سالگرہ کے حوالے سے جاری کی گئی تصویر یاد آگئی۔

دونوں سپر اسٹارز کی انسٹاگرام پوسٹ اور اسٹوری کچھ نہ کہہ کر بھی ان کے ایک ساتھ ابو ظہبی میں چھٹیاں منانے کی تصدیق کر گئی۔

خیال رہے کہ سال 2024 کے آغاز میں بھارتی میڈیا میں یہ خبریں شہ سرخیوں کا حصہ بنیں کہ وجے اور رشمیکا آئندہ ماہ فروری کے دوسرے ہفتے میں منگنی کرنے جارہے ہیں لیکن اسٹارز نے اس خبر کی تردید کردی۔

وجے اور رشمیکا سال 2018 میں ایک تیلگو فلم ‘گیتا گووندم’ میں بطور جوڑی جلوہ گر ہوئے جس میں دونوں کی جادوئی کیمسٹری فلم بینوں کے دل میں گھر کر گئی۔

سال 2019 میں یہ جوڑی ایک اور تیلگو فلم ‘ڈیئر کومریڈ’ میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئی اور ان کی رومانوی اداؤں نے اس فلم کو بھی سپر ہٹ بنادیا۔

یہ بھی پڑھیں