کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ اور معروف مارننگ شو ہوسٹس صنم جنگ کے حاملہ ہونے کی افواہوں نے زور پکڑ لیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صنم جنگ نے منفرد ریل پوسٹ کی جس میں انہیں اپنے خوبصورت لباس کی نمائش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
مذکورہ ویڈیو کلپ میں عید منانے پاکستان آنے والی صنم جنگ کو اپنی بہن کے کلاتھنگ برانڈ ’انعم جنگ’ کا شاہکار زیب تن کیے دیکھا گیا۔
مزیدپڑھیں :بالی وڈ میں بیویوں اور شوہروں کو ’نیٹ ورکنگ‘ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے: نورا فتحی
ہالٹر نیک ڈیزائن والے اس حسین جوڑے کے ساتھ سلور ہائی ہیلز پہنی ہوئی سابقہ اداکارہ نے اپنے بالوں کو پونی ٹیل اسٹائل سے باندھا اور ساتھ ہی مدھم میک اور کانوں میں نازک بندوں کا انتخاب کرکے اپنے لک کو مکمل کیا۔
صرف یہی نہیں بلکہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صنم جنگ نے بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی’ کا گانا ’او ماہی’ سے اپنی ریل کو چار چاند لگادیے۔
بعدازاں صنم جنگ کی مذکورہ پوسٹ جیسے ہی سوشل میڈیا کی زینت بنی وہیں صارفین کی جانب سے صنم جنگ کے چلنے کا انداز اور انکا لُک دیکھ کر انکے حاملہ ہونے کی افواہیں سرگرم ہوگئیں۔
پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے صارفین کا صنم جنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’صنم جنگ دوسرے بچے کی توقع کر رہی ہیں’۔
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھاکہ ، “ان کے چہرے پر حمل کی چمک صاف نظر آ رہی ہے اور وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں” جبکہ اسی کے ساتھ بہت سے لوگوں نے انکی لیے دعائیہ الفاظ بھی پیش کیے۔
یاد رہے کہ صنم جنگ اداکاری کے ساتھ ساتھ بطور میزبان بھی اپنے فرائض ادا کرچکی ہیں۔انہوں نے بطور میوزک وی جے اپنے کیرئیر کا آغاز کیااور پھر اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ لیا۔
بعدازاں اداکارہ صنم جنگ پائلٹ قسام جعفری سے شادی کرنے کے بعد اپنے شوبز کیرئیر کو الوداع کہتے ہوئے پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک اپنے شوہر کے ساتھ منتقل ہوگئیں۔


