ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی وڈ کی امیر ترین اداکارہ اور ماڈل اروشی روٹیلا کی فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما کے ساتھ وائرل تصاویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔
اداکارہ اروشی روٹیلا کا نام لیا جائے تو سب کے ذہنوں میں پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ ابھر آتے ہیں جن کے ساتھ ماضی میں سالگرہ کے پیغامات اور تعریفی تبصروں کے تبادلے پر مداحوں نے ان دونوں شخصیات کے درمیان کئی رشتے بنا ڈالے۔
اروشی کا نسیم شاہ کی سالگرہ پر مبارکباد دینا اور نسیم شاہ کااداکارہ کے تبصرے پر جواب دینا ایسا ہی ثابت ہوا جیسے لوگوں کو کہانیاں بنانے کیلئے کوئی نیا کھلونا ہاتھ لگ گیا ہو۔
بعدازاں نسیم شاہ نے ان تمام افواہوں اور قیاس آرائیوں پر لب کشائی کرتےہوئے حیقیت بیان کی۔
تاہم اس بار پاکستانی کھلاڑی نسیم شاہ کی جگہ فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما نے لے کر اروشی روٹیلا کا نیا بوائے فرینڈ ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
مزیدپڑھیں :حبا بخاری نے نادیہ خان کی بولتی بند کردی
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اروشی روٹیلا نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں فٹبالر کریم بینزیما کے ہمراہ پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
بولڈ لباس زیب تن کیے اداکارہ اروشی روٹیلا اور فٹبالر کی ان تصاویر کو سوشل میڈیا کی زینت بننے کی دیر تھی کہ صارفین کی جانب سے اس جوڑے کے درمیان تعلقات کی خبریں سرگرم ہوگئیں۔
کمنٹ سیکشن میں مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے درعمل دیکھنے کو ملے ایک صارف نے شدید حیرانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لکھا کہ،’کریم کے اتنے برے دن آگئے۔’
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ،’کریم اروشی کے ساتھ تعلق بناکر اپنا وقت برباد کر رہا ہے۔’


