Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

فلم کی ناکامی پر میں نے سلمان خان سے معذرت کی تھی، آیوش شرما

ممبئی (نیوزڈیسک)بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما نے کہا کہ انکی فلم لوو یاتری کی ناکامی پر میں نے سلمان خان سے معذرت کی تھی۔

آیوش شرما ان دنوں اپنی نئی آنیوالی ایکشن تھرلر فلم رسلان کی ریلیز کے منتظر ہیں جو کہ 26 اپریل کو سینما پر ریلیز ہوگی۔

واضح رہے کہ 33 سالہ آیوش کو اکثر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان پر یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ انہوں نے سلمان خان کی بہن ارپیتا خان سے شادی پیسے اور شہرت کے لیے کی ہے۔

مزیدپڑھیں:حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار تیل کمپنیوں یا پٹرول پمپ مالکان کو منتقل کرنے کی خواہاں

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں آیوش کا کہنا تھا کہ ان پر یہ الزام لگانے والے یہ بات نہیں جانتے کہ جب میری ارپیتا سے شادی ہوئی تو میں نے سلمان خان سے کہا تھا کہ میں اداکاری کیریئر کو جاری نہیں رکھنا چاہتا۔

میں نے ان سے کہا کہ یقین کیجیے میں 300 آڈیشن دے چکا ہوں اور ان میں سے دو میں بھی کامیابی حاصل نہیں ہوئی، جس پر سلمان خان نے کہا بیٹے تمہاری ٹریننگ درست نہیں ہوئی اب میں تمہیں فلمی تربیت دونگا۔

آیوش کے مطابق میرے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ میں اپنے بہنوئی کے پیسے ضائع کر رہا ہوں، تو کیا میں اپنے انکم ٹیکس تفصیلات شیئر کروں؟

انہوں نے کہا جب سلمان خان نے 2018 کی فلم لوو یاتری کے دوران مجھے بلایا تو میری آنکھوں میں آنسوں تھے اور میں نے فلم کی ناکامی پر ان سے کہا کہ معذرت خواہ ہوں کہ آپکے پیسے ضائع کیے۔

یہ بھی پڑھیں