Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

بابر اعظم کیجانب سے شادی کی پیشکش پر میری طرف سے معذرت، نازش جہانگیر

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نازش جہانگیر کا قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سے شادی سے متعلق سوال پر جواب وائرل ہوگیا۔

حال ہی میں نازش جہانگیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں اپنے مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں مداحوں نے اداکارہ سے دلچسپ سوالات کیے۔

سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے نازش جہانگیر سے پوچھا کہ اگر آپ کو پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم شادی کی پیشکش کریں تو آپ کا جواب کیا ہوگا؟
مداح کے سوال کے جواب میں نازش جہانگیر نے کہا کہ “میں معذرت ہی کروں گی”۔
مزیدپڑھیں:ملک بھر میں بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی
نازش جہانگیر کے جواب کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہا ہے جہاں صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ نازش جہانگیر نے سوال و جواب کے اس سیشن کے بعد اپنا آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پبلک سے پرائیوٹ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں