لندن (شوبز ڈیسک )پاکستانی شوبز شخصیات کے فیشن کے چرچے تو ملک بھر میں ہوتے رہتے ہیں لیکن اس بار گلوکار عاطف اسلم کی بیوی سوشل میڈیا صارفین کی زد میں آ گئیں۔ سارہ بھروانہ کی پرائیوٹ کنسرٹ کے لیے تیاری توجہ کا مرکز بن گئی۔
عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ سارا بھروانہ کے ساتھ دلکش تصاویر انسٹاگرام پر جاری کیں جن میں دونوں دلکش ملبوسات میں سجے سنورے نظر آئے۔بتایا جارہا ہے کہ 27 اپریل کو عاطف اسلم نے لندن میں ایک پرائیوٹ کنسرٹ میں پرفارم کیا جہاں ان کی اہلیہ بھی ان کے ساتھ تھیں۔
ان تصاویر میں عاطف اسلم اور ان کی بیوی نے ٹوئننگ کیا، سارا نے اپنی لُک کو مزید دلکش بنانے کے لیے برانڈڈ سینڈلز اور پرس کا بھی اضافہ کیا جس کی ہوشربا قیمت بھی سامنے آگئی۔
مزیدپڑھیں :بھنویں بنوانے والی خواتین کے خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف
سارہ بھروانہ کے ہاتھ میں پکڑا ننھا سا پرس امریکن فیشن ڈیزائنر جوڈتھ لیبا کا تھا جس کی قیمت 4 ہزار 995 ڈالر ہے۔ اس پرس کی قیمت کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کیا جائے تو یہ تقریباً 13 لاکھ 90 ہزار روپے سے زیادہ بنتی ہے۔
سارہ بھروانہ کے سینڈلز کی بات کی جائے تو یہ بھی پرس کی قیمت کی طرح کسی طور لاکھوں سے کم نہیں ہے۔ سارہ بھروانہ نے لانگ گاؤن کے ساتھ اٹلی کے نامور برانڈ ایکوازورا کی سینڈلز پہنیں، ان سینڈلز کی قیمت 2 ہزار 217 ڈالرز ہے جو پاکستانی کرنسی میں 6 لاکھ 17 ہزار روپے سے زیادہ بنتے ہیں۔


