Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

میڈونا کے مفت کنسرٹ میں کتنے مداحوں نے شرکت کی؟

ریوڈی جنیرو(نیوزڈیسک)معروف امریکی گلوکارہ میڈونا نے برازیل میں ’مفت کنسرٹ‘ کا انعقاد کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔

برطانوی ٹی وی کے مطابق برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو کے ساحل کوپاکابانا پر امریکی گلوکارہ میڈونا کے مفت کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 65 سالہ امریکی گلوکارہ نے ساحل پر 2 گھنٹے پرفارمنس دی۔

انہوں نے اپنے کانسرٹ میں’نتھنگ ریئلی میٹرز‘ ، ’لائیک اے پلیئر‘ اور ’ووگ‘ جیسے مشہور گانے پیش کرکے مداحوں کو اپنی سحر انگیز آواز سے محظوظ کیا۔

مزیدپڑھیں:سعودی عرب میں عجیب وغریب خاصیت والی چٹان دریافت

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز 16 لاکھ لوگ میڈونا کے کنسرٹ میں شریک ہوئے اور اس موقع پر ساحل کے ارد گرد سیکیورٹی کے لیے 3 ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں