لاہور(نیوزڈیسک)بھارتی اداکارہ روبینہ دلیک آن لائن ہیکنگ کا تازہ ترین شکار بن گئیں، ان کا ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق روبینہ دلیک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا اکاؤنٹ ہیک ہونے کی اطلاع انسٹاگرام پر دی۔
انہوں نے ایکس اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کہا کہ اس واقعے نے مجھے آن لائن عدم تحفظ کا احساس دیا ہے۔
روبینہ دلیک نے مزید کہا کہ دو دن میں مجھے مداحوں کے انسٹاگرام اور ای میلز پر پیغامات موصول ہوئے، قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے بتایا کہ میرا ایکس اکاونٹ ہیک ہوگیا ہے۔
مزیدپڑھیں:وزیر اعلیٰ پنجاب صنعتوں کے فروغ کے اہداف کے حصول میں ناکامی پر برہم
اداکارہ نے کہا کہ میں سفر میں ہوں اور نئی ماں کی زندگی گزار رہی ہوں، یہی وجہ ہے کہ میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو چیک نہیں کرپائی۔
36 سالہ اداکار نے مزید کہا کہ میں نے اطلاع ملنے پر دوبارہ لاگ ان ہونے کی کوشش کی، جو ممکن نہ ہوسکی، تصدیقی سوالات بھی میرے ای میل ایڈریس پر موصول ہوئے، کافی کوشش کے بعد پتا چلا کہ میرا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے۔
ادکارہ نے یہ بھی کہا کہ آن لائن پلیٹ فارمز کی سیکیورٹی بہت اچھی نہیں ہے، میں پہلی نہیں ہوں جس کا اکاؤنٹ ہیک ہوا ہے، یہ واقعی عدم تحفظ کا احساس ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات سے میں گھبرا نہیں رہی، بس فکر یہ ہے کہ مداح بے خبری میں کہیں کسی غیر قانونی سرگرمی میں نہ پھنس جائیں۔
