Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

سلمان خان سے شادی کی خواہشمند لڑکی کو کیا سزا ملی؟

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی سپر اسٹار سلمان خان کی ڈائے ہارٹ فین اپنی محبت کا اظہار کرنے اور شادی کا پروپوزل لے کر ان کے فارم ہاؤس پہنچ گئی جسکو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ لڑکی پنویل میں واقع سلمان خان کے فارم ہاؤس پہنچ گئی جس کا کہنا تھا کہ وہ سلمان کو بے انتہا چاہتی ہے اور ان سے شادی کی خواہشمند ہے۔اگرچہ سلمان خان کی چاہنے والی یہ کم عمر لڑکی سلمان خان سے ملنے ہی ان کے فارم ہاؤس پہنچی تھی لیکن دبنگ خان اپنے فارم ہاؤس پر موجود نہیں تھے۔

خیال رہے کہ سلمان خان ان دنوں بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی پری وینڈنگ فیسٹیویٹیز کے لیے بھارت سے باہر ہیں اور اسی سبب فارم ہاؤس پر لڑکی کو نہ مل سکے۔
مزیدپڑھیں:محل پر جھگڑا، بادشاہ نے بھائی کو تعلقات ختم کرنیکی دھمکی دیدی
مذکورہ لڑکی سلمان خان کو ایک نظر دیکھنے کیلئے فارم ہاؤس کے ارد گرد گھومتی رہی جسکی مشکوک حرکتوں کو دیکھ کر مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع کردی۔سلمان خان سے شادی کی خواہشمند لڑکی کو پولیس نے فارم ہاؤس پہنچ کر حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق انہوں نے مذکورہ لڑکی کو کونسلنگ کے لیے ایک این جی او کے حوالے کردیا ہے، جس نے اسے نفسیاتی علاج کے لیے مقامی اسپتال ریفر کیا ہے۔

واضح رہے کہ مشکوک لڑکی کے پنویل فارم ہاؤس پہنچنے سے قبل ممبئی پولیس نے 4 افراد کو حراست میں لیا تھا جو سلمان خان پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں