Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

بھارتی اداکارہ کو یورپ میں‌لوٹ لیا گیا

نئی دہلی (نیوزڈیسک)مشہور بھارتی اداکارہ دیویانکا ترپاٹھی اپنے شوہر و اداکار وویک داہیا کے ساتھ یورپ میں لٹ گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دیویانکا ترپاٹھی شوہر وویک داہیا کے ہمراہ یورپ اپنی آٹھویں سالگرہ منانے گئی ہوئی تھیں جس دوران ان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔ اداکارہ نے بھارتی حکومت سے انڈیا واپس جانے کے لیے مدد کی اپیل بھی کی ہے۔

اس حوالے سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اب اس جوڑے نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کا بیشتر قیمتی سامان ان کی گاڑی سے چوری ہوگیا ہے۔

 

 

دیویانکا ترپاٹھی اور ان کے شوہر نے اٹلی میں موجود بھارتی سفارتخانے میں بھی رابطہ کیا اور ان سے مدد کی اپیل کی۔

اس حوالے سے تازہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا ہے کہ مقامی پولیس اسٹیشن میں اس واقعے کا مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں