کراچی (شوبز ڈیسک )اداکار فواد خان نے تقریبا 8 سال بعد بولی وڈ میں اپنی واپسی پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تین فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں سے ایک فلم آئندہ سال ریلیز ہونے کا امکان ہے۔
حال ہی میں فواد خان کی جانب سے سم تھنگ ہاٹ کو دیے گئے انٹرویو کی کلپ وائرل ہوگئی، جس میں انہیں نہ صرف اپنی آنے والی فلموں بلکہ ممکنہ طور پر ٹی وی ڈراموں میں واپسی سمیت بولی وڈ فلم میں بھی کام کرنے کے معاملے پر بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکار نے ٹیلی وژن پر واپسی کے سوال پر کھل کر بات نہیں کی اور مبہم انداز میں جواب دیا کہ چھوٹی اسکرین پر ان کی واپسی سے متعلق وقت بتائے گا۔
اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی بہت ساری چیزیں تیاری کے مراحل میں ہیں لیکن وہ ان سے متعلق کھل کر بات نہیں کرسکتے۔
ایک سوال کے جواب میں فواد خان نے کہا کہ ان کی ایک نہیں دو فلمیں تیاری کے مراحل میں ہیں، تاہم ممکنہ طور پر ان کی اگلے دو سال میں تین فلمیں ریلیز ہو سکتی ہیں، وہ ممکنہ طور پر تیسری فلم پر بھی جلد کام شروع کریں گے۔
انہوں نے فلموں سے متعلق مزید وضاحت نہیں کی اور بتایا کہ ان کی دو فلمیں تو پکی ہیں لیکن ممکن ہے کہ وہ جلد ہی تیسری فلم پر بھی کام شروع کردیں۔
فواد خان کا کہنا تھا کہ ان کی فلمیں تکمیل کے مراحل میں ہیں اور وہ ان سے متعلق مزید کچھ نہیں بتا سکتے، ممکن ہے کہ ایک فلم آئندہ برس تک ریلیز ہو۔
بولی وڈ میں واپسی سے متعلق سوال پر فواد خان نے مسکراتے ہوئے مبہم انداز میں جواب دیا کہ انہیں بولی وڈ میں اپنی واپسی سے متعلق کوئی علم نہیں اور یہ کہ ایسی کوئی بات نہیں، تاہم انتظار کریں، وقت بتائے گا۔
مزیدپڑھیں :فیصل قریشی نے والدہ کودوسرے گھرمنتقل کیا،قدرنہیں کی ،یوٹیوبر کادعویٰ


