ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی فلم نگری کی وہ خوبصورت اداکارہ جو صرف 24 سال کی عمر میں ماں بن گئی تھیں لیکن انہوں نے شادی نہیں کی۔ کامیاب کیریئر میں ان کا نام گیارہ افراد سے منسوب ہوا لیکن بد قسمتی سے وہ کسی کو بھی اپنا ہم سفر نہ بنا سکیں۔
‘آریہ’ اور ‘تالی’ جیسی سیریز اور بالی وڈ کی کئی کامیاب فلموں میں اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی اداکارہ پرلالچی ہونے کا الزام کا بھی لگا تاہم انہوں نے کسی بھی بات پر کان نہیں دھرے۔
کیریئر کے ابتدائی دور سے ہی اسکینڈلز کی پرواہ کیے بغیر اپنی زندگی اپنی شرطوں پر گزارنے والی اداکارہ کے بارے میں کچھ عرصے سے افواہیں تھیں کہ وہ اپنے سابق بوائے فرینڈ کو پھر سے ڈیٹ کر رہی ہیں تاہم اداکارہ نے اب اپنے ریلیشن شپ اسٹیٹس پر خاموشی توڑ دی ہے جی ہاں ہم بات کر رہے ہیں اداکارہ سشمیتا سین کی۔
سابقہ بوائے فرینڈ سے ری یونین
اداکارہ سشمیتا سین حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے کئی دلچسپ پہلوؤں پر بات کی ۔
اپنی عمر سے آدھی عمر کے سابق بوائے فرینڈ روہمن شال کو ایک مرتبہ پھر سے پھر ڈیٹ کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے سشمینا سین کا کہنا تھا کہ وہ پچھلے دو سال سے سنگل ہیں ان کے کئی اچھے دوست ہیں لیکن وہ اس وقت کسی کو ڈیٹ نہیں کر رہی ہیں۔
پوڈکاسٹ انٹرویو میں اداکارہ سشمیتا سین کا کہنا تھا کہ ‘فی الحال میری زندگی میں کوئی مرد نہیں ہے میں تقریباً دو سال سے سنگل ہوں۔
میں اب دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتی ہوں اور اب میرے کچھ دوست ہیں جو صرف میری ایک کال کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں کہ میں ان سے کہوں کہ میں کار باہر نکال رہی ہوں پچھلی سیٹ پر بیٹھو کیونکہ ہم گووا جارہے ہیں‘۔
ڈیٹنگ سے بریک
سابق مس یونیورس نے سشمیتا سین نے اپنی ڈیٹنگ لائف کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں نے ڈیٹنگ سے بریک لیا ہے اور میں اس فیصلے کو انجوائے کر رہی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس وقت کسی میں دلچسپی نہیں ہے میں سمجھتی ہوں کہ بریک لینا اچھا ہے کیونکہ میں تقریباً 5 سال سے ریلیشن شپ میں تھی اور یہ ایک طویل عرصہ ہوتا ہے‘۔
سشمیتا سین کے مشہورِ زمانہ افیئرز
اداکارہ سشمیتا سین کے افیئر ز کی بات کریں تو ان کی ڈیٹنگ لائف کافی دلچسپ رہی ہے ماضی میں ان کا نام کئی مشہور شخصیات سے منسوب رہا۔
جس میں سنجے نارنگ، رندیپ ہوڈا، مدثر عزیز، پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم سمیت تقریباً 11 افراد کے نام شامل ہیں۔
وسیم اکرم کے ساتھ معاشقہ
سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین اور پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کے افیئر کی خبروں نے بھارت اور پاکستان میں خوب لائم لائٹ سمیٹی تھی دونوں ستاروں کو کئی دفعہ ساتھ بھی دیکھا گیا۔
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی کے بعد پاکستانی شائقین بھارت سے ایک اور بھابھی کو خوش آمدید کہنے کے منتظر تھے۔
جبکہ بھارت میں اداکارہ کو کافی زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا تاہم ایک دن اچانک کرکٹر وسیم اکرم کی جانب سے شینیرا اکرم سے شادی کی خبروں نے سشمینا سین اور وسیم اکرم کی ڈیٹنگ کی خبروں پر فُل اسٹاپ لگادیا ۔
حیران کُن طور پر بریک اپ کے حوالے سے دونوں ستاروں نے کبھی کھل کر کوئی بات نہیں کی۔
گولڈ ڈگر کا ٹیگ
48 سالہ اداکارہ سشمیتا سین کا نام یوں تو کئی شخصیات کے ساتھ جڑا تاہم 2022 میں جب اداکارہ کا نام جب ‘للت مودی‘ کے ساتھ جڑا اور دونوں تصاویر وائرل ہوئیں تو یہ بالی وڈ کا سب سے بڑا اسکینڈل بن گیا۔
ارب پتی بزنس میں للت مودی اور سشمیتا سین کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو مداحوں نے اداکارہ کو ‘گولڈ ڈگر‘ کہہ کر کافی تنقید کا نشانہ بنایا۔
حالیہ پوڈکاسٹ کے دوران جب میزبان نے اداکارہ سے ان کے اور للت مودی کے افیئر کو لیکر ‘گولڈ ڈگر’ کا معاملہ چھیڑتے ہوئے کہا کہ ‘کیا آپ جانتی ہیں کہ لوگ کہتے ہیں کہ آپ دنیا کی سے بڑی گولڈ ڈیگر ہیں؟ ’
سوال کا جواب دیتے ہوئے سشمیتا سین نے حیرت سے کہا کہ ‘کیا واقعی؟’جس پر میزبان نے بات کو مذاق میں گھماتے ہوئے کہا کہ نہیں ابھی اس کمرے میں، میں سب سے بڑی گولڈ ڈگر ہوں۔
ہارٹ اٹیک کے بعد صحتیابی
اداکارہ سشمیتاسین کے مداح اس وقت کافی پریشان ہوئے جب میڈیا پر سشمیتا سین کو دل کا دورہ پڑنے کی خبریں سامنے آئیں بعد ازاں اداکارہ نے خود انکشاف کیا ہے کہ ان کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد وہ سرجری کے مشکل مرحلے سے گزری ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کو اس خبر سے آگاہ کرے ہوئے سشمیتا سین کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیماری سے صحت یاب ہورہی ہیں۔
انہوں نے مزاحیہ انداز میں پرستاروں کو بتایا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ میرے کارڈیولوجسٹ نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ میرا دل بہت بڑا ہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اداکارہ کو اس مشکل وقت میں فوری طور پر مدد فراہم کی۔
مزیدپڑھیں :نایاب نسل کی بکری کو کس ملک نے ’’عالمی شاہی خطاب‘‘ دیا؟
