Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

مجھے کہیں بھی جانے کاحق حاصل ،رات 3 بجے بھی خواتین سے ملنے جاؤں گا، خلیل الرحمان

لاہور(ویب ڈیسک) خلیل الرحمان قمر اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا کی زینت بنے دکھائی دیتے ہیں مگر اس بار وہ اغوا ہوجانے کے باعث خبروں میں ہیں۔

رائٹر کو (ڈی آئی جی) آپریشنز کے ہمراہ لاہور میں ہونے والی پریس کانفرنس میں سخت سوالات کا سامنا رہا لیکن بعد میں بھی جب وہ گاڑی میں بیٹھنے جا رہے تھے تو صحافیوں کو انہیں گھیر کر سوال کرنا شروع کر دیے۔

صحافیوں کی جانب سےخلیل الرحمان سے رات کے وقت خاتون سے ملاقات کیے جانے کاسوال دوبارہ پوچھا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ خواتین مجھ سے انتہائی عقیدت اور محبت سے ملتی ہیں، یہ وہ خواتین نہیں ہیں، non women اور women میں فرق ہوتا ہے۔

اسی دوران خاتون سے صبح 4 بجے ملنے جانے کے سوال پر خلیل الرحمان قمر نے کہا میں اللہ کی قسم رات 3 بجے بھی ملنے جاؤں گا، مجھے کہیں بھی جانے کا حق حاصل ہے۔


انہوں نے غصے بھرے لہجے میں کہا کہ میں فیمنسٹ کے خلاف جنگ لڑ رہا ہوں، میں نے اس جنگ میں اپنی زندگی کے ساڑھے 3 سال دیے اور اس کے کیخلاف زندگی کی آخری سانس تک لڑتا رہوں گا۔
مزیدپڑھیں :بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار اڈیالہ جیل میں بیٹھا قیدی ہے،عظمیٰ بخاری

یہ بھی پڑھیں