پیرس (شوبز ڈیسک ) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے اعزاز میں پیرس کے مشہور گریون میوزیم نے سونے کا سکہ جاری کردیا جس پر کنگ کی تصویر کیساتھ انکا نام توجہ کا مرکز بن گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2018 میں گریون میوزیم نے شاہ رخ کے اعزاز میں سونے کا سکہ جاری کیا تھا جس پر حیران کن طور پراداکار کی مکمل تصویر کیساتھ انکا نام موجود تھا۔
شاہ رخ خان کے اعزاز میں انوکھا تحفہ:
حال ہی میں اس منفرد سونے کے سکے کی تصویر کنگ خان کے فین پیچ اکاؤنٹ سے سوشل میڈیا کی زینت بنی جسکے ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی سامنے آیا کہ اداکار شاہ رخ خان بالی وڈ کی واحد شخصیت ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا۔
شاہ رخ خان کو اس سے قبل کس اعزاز سے نوازا گیا؟
یہ پہلی بار نہیں کہ اداکار کو کسی بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہو بلکہ58 سالہ اداکار شاہ رخ خان کا پیرس کے گریون ویکس میوزیم میں موم کا مجسمہ بھی موجود ہے۔
اداکار کے لیے ان گنت ایوارڈز بھی موجود:
واضح رہے کہ لوکارنو فلم فیسٹیول کے مطابق اداکار شاہ رخ خان کو جلد کیریئر اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق اداکار کو یہ ایوارڈز 100 سے زیادہ فیچر فلموں پر محیط ہندوستانی سنیما میں ان کے شاندار کیریئر کے سبب دیے جائیں گے۔
لوکارنو فلم فیسٹیول کب شروع ہوگا؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق لوکارنو فلم فیسٹیول کا 77 واں ایڈیشن اگلے ماہ 7 اگست سے شروع ہوگا اور 17 اگست تک جاری رہے گا۔
مزیدپڑھیں :زیارات کیلئے عراق جا کر 50 ہزار پاکستانی غائب
